Monday, May 6, 2024

فرانسیسی فلم ”ڈھی پان“ نے کانز فلم فیسٹیول کا اختتامی میلہ لوٹ لیا، ونسنٹ لنڈن بہترین اداکار، رونی مارا، عمانوئیل برکاٹ بیسٹ ایکٹر قرار

فرانسیسی فلم ”ڈھی پان“ نے کانز فلم فیسٹیول کا اختتامی میلہ لوٹ لیا، ونسنٹ لنڈن بہترین اداکار، رونی مارا، عمانوئیل برکاٹ بیسٹ ایکٹر قرار
May 25, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) اڑسٹھ ویں کانزفلم فیسٹیول میں فرانس کی ایکشن اورڈرامہ فلم ”ڈھی پان “ پام ڈی اور ایوارڈ کی حق دار قرار پائی۔ فلم سری لنکامیں آزادی کی جنگ لڑنے والے ایک تامل باشندے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ملک سے فرار ہو کر فرانس میں آ بستا ہے۔ جیوری نے ہدایت کارجیکوس ایڈائرڈکی فلم” دی پان“ کےلئے بہترین فلم ہونے کامتفقہ فیصلہ دیا۔ پہلی بار فلم کو ہدایت کاری دینے والے لیزلو نیمس کو ان کی فلم ” ساو¿ل فیا“ کو گراں پری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ”کرونک “ کو بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ دیا گیا اور یونان کے فلمساز یورگوزلینتھی موس کامیڈی فلم ” دی لوبسٹر“ پر جیوری ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ ونسنٹ لنڈن کے نام رہا جبکہ بہترین اداکارہ کاایوارڈ امریکا کی رونی مارا اور عمانوئیل برکاٹ کومشترکہ طورپردیاگیا ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کے اختتام پر رنگا رنگ ایوارڈ تقسیم ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں کامیاب فلموں اور اداکاروں کو ایوارڈ دئیے گئے۔