Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے کبھی گرم پانی نہیں پیا، انہیں عام آدمی کے دکھوں کا کیا پتا، بلاول کو میں خود سیاست سکھاﺅں گا: آصف زرداری

عمران خان نے کبھی گرم پانی نہیں پیا، انہیں عام آدمی کے دکھوں کا کیا پتا، بلاول کو میں خود سیاست سکھاﺅں گا: آصف زرداری
May 20, 2015
پشاور (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول ابھی میچور نہیں، اگلے ماہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر میں خود انہیں سیاست کے داو¿ پیچ سکھاﺅں گا، عمران خان نے کبھی گرم پانی نہیں پیا، انہیں غریب کے دکھ کا کیا پتہ ہے۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کومیچور ہونے میں ابھی وقت لگے گا، وطن واپسی پر میں خود انہیں سیاست سکھاﺅں گا۔ عمران خان نے کبھی گرم پانی نہیں پیا انہیں عام آدمی کے دکھوں کا کیا پتا۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ذوالفقار مرزا کی کوئی حیثیت ہے۔ پیپلزپارٹی کو بڑے بڑے رہنما چھوڑ کر گئے، ذوالفقار مرزا کے جانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔