Monday, May 6, 2024

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اغواکاروں سے معاملات طے پاگئے ہیں :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے اغواکاروں سے معاملات طے پاگئے ہیں :سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
May 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ان  کے اغوا کاروں سے معاملات طے پاگئے، جس کے بعد ان کے بیٹے علی حیدرکی بازیابی کے امکانات روشن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی  کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا کاروں سے معاملات طے پاگئے ہیں  سابق وزیراعظم کے مطابق اس سارے معاملہ میں افغان حکومت نے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ان کا مغوی بیٹا اغوا کاروں سے اب محفوظ ہاتھوں میں پہنچ چکا ہے اور بہت جلد مغوی کی بازیابی کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم گیلانی اسلام آباد میں اعلیٰ فوجی سول حکام سےاس معاملے میں  ملاقاتیں کررہے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا  کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بھی  مغوی کی بازیابی کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔