Monday, May 6, 2024

صوابی میں پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، پائلٹ اورمعاون پائلٹ محفوظ رہے

صوابی میں پاک فضائیہ کاتربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، پائلٹ اورمعاون پائلٹ محفوظ رہے
May 25, 2015
صوابی (92نیوز) پاک فضائیہ کا تربیتی جیٹ طیارہ قراقرم 8 صوابی کے علاقے زیدہ میں پوٹھوہار نہر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے تاہم زخمی ہونےوالے پائلٹ اورمعان پائلٹ کو باچاخان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوہزار آٹھ میں بھی صوابی کے علاقے میں ہی پاک فوج کا تربیتی طیارہ ٹی تھرٹی سیون گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔