Thursday, May 2, 2024

شیخ رشید نے ڈالر کی اڑان کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قراردیدیا

شیخ رشید نے ڈالر کی اڑان کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قراردیدیا
May 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) شیخ رشید نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کاذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دے دیا، وزیر ریلوے نے نیوز کانفرنس  میں  کہا کہ سابق حکومت کے گند کے باعث ڈالر کی یہ حالت ہے،وزیراعظم عمران خان چوروں کی  بھل صفائی کر رہے ہیں، سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں، اپوزیشن کو عید کے بعد نکلنے دیں ان کو پتا چل جائے گا۔ وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلائیں گے،30 جون کو لاہور میں ہی پریس کانفرنس کریں گے،ممکن ہے 15 جون کو عمران خان نئی ٹرین کا افتتاح کریں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ  ٹکٹ نہ لینے والوں سے ایک کروڑ 20 لاکھ کی ریکوری کی ہے، ریلوے اسٹیشنز پر ایک ہزار سٹالز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،میں دو روز لاہور ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مہینے میں کے سی آر کلیئر کر دیں گے ، 60 سے 65 روپے میں ہائی ٹی کے لیے ٹینڈرز کا حکم دیا ہےل ، 21 اور 20 گریڈ کے افسران سے تھک گیا ہوں 18 اور 19 گریڈ کے افسران  کو چارج دینا چاہتا ہوں۔

آصف زرداری نے لاڑکانہ کو ایڈستان بنا دیا ، شیخ رشید

وزیر ریلوے نے کہا کہ ستر سال کی تجاوزات شیخ رشید کو جہیز میں ملی ہیں ، جب تک میں وزیر ہوں اکانومی کلاس کا کرایہ نہیں بڑھے گا ، دنیا کی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان ریلوے سی پیک میں ملے اور گوادر جائے ۔ انہوں نے کہا کہ  30 ٹرینیں چلائی ہیں جن میں سے 20 فائدے میں چل رہی ہیں ۔ سارے چور اکٹھے ہونے جا رہے ہیں ، ان پر 36، 36 کیسز ہیں  ۔ ایک دن میں ساری اپوزیشن ختم ہو جاتی ہے اگر عمران خان این آر او دے دیں  مگر عمران خان کا فیصلہ ہے چوروں کو نہیں جانے دینا ، میں یہ نہیں کہتا کہ تین مہینے میں سب ٹھیک ہو جائے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  حمزہ کی گھر بیٹھے ضمانت ہوجاتی ہے، ہمیں ماں کے جنازے پر جیل بھیجا جاتا ہے  ، عمران خان فرنٹ فٹ پر انکا مقابلہ کر رہا ہے ۔