آصف زرداری نے لاڑکانہ کو ایڈستان بنا دیا ، شیخ رشید

شیخ رشید احمد ، ڈالر ، قیمت ، اضافے ، الزام ، نواز شریف ، آصف زرداری
۱۷ مئی, ۲۰۱۹ ۷:۵۲ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) شیخ رشید احمد نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا الزام نواز شریف اورآصف زرداری  پر دھر دیا ۔ شیخ رشید نے کہا آصف زرداری نے لاڑکانہ کو ایڈستان بنا دیا ۔

ڈالرمہنگا ہونے پر شیخ رشید نے ملبہ سابق حکمرانوں پر ڈال دیا۔ بولےاشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہیں، ان کی لوٹ مار سے مہنگائی بڑھی، پاکستان بچانے کیلئےغریب عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے۔

وزیرریلوے نے تسلیم کیا کہ پٹرول، گیس، گھی، چینی اور دیگر اشیا کی قیمت بڑھ گئی تاہم یہ بھی کہا کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے، معاشی طور پر نقصان پہنچایا جارہا ہے، دو سال میں بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

شیخ رشید نے آصف زرداری سے گزارش کی کہ لاڑکانہ کی طرف دیکھیں، سندھ کو ایڈیستان بنا دیا،انہوں نے کہا آصف زرداری چاہتے ہیں ان کے ساتھ شہباز شریف والا فارمولا استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز