Friday, April 26, 2024

شاہکوٹ : زمین کے تنازع پر فائرنگ ، گورنر گلگت بلتستان کا قریبی عزیز قتل

شاہکوٹ : زمین کے تنازع پر فائرنگ ، گورنر گلگت بلتستان کا قریبی عزیز قتل
May 29, 2015
شاہکوٹ(92نیوز) زمین کے تنازع پر  مسلم لیگ نون  کے کارکن  جاوید سندھو کو گولیاں مار دی گئیں،مقتول کارکن گورنر گلگت بلتستان چودھری برجیس کے قریبی عزیز تھے۔ تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ ایک پنچایت میں پیش آیا،زمین کے تنازع پر بلائی گئی پنچایت میں موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرکھول دیا۔ فائرنگ کی ذد میں آکر جاوید سندھو جاں بحق ہو گئے جو برجیس طاہر کے قریبی عزیز تھے،فائرنگ سے فریاد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔