Wednesday, May 1, 2024

سیپ بلاٹر شدید مخالفت کے باوجود مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب،شہزادہ علی بن حسین شکست کو بھانپتے ہوئے مقابلے سے دستبردار

سیپ بلاٹر شدید مخالفت کے باوجود مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب،شہزادہ علی بن حسین شکست کو بھانپتے ہوئے مقابلے سے دستبردار
May 29, 2015
زیورخ (سپورٹس ڈیسک)سیپ بلاٹر شدید مخالفت کے باوجود مسلسل پانچویں بار فیفا کے صدر منتخب ہو گئے۔ مدمقابل شہزادہ علی بن حسین شکست کو بھانپتے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا کے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے سے پہلے ہی صدر کے نئے امیدوار اردن کے شہزادہ علی بن حسین نے اپنی شکست کو یقینی دیکھتے ہوئے مقابلے سے دست برداری کا اعلان کر دیا  جس کے نتیجے میں بلاٹر براہ راست منتخب ہو گئے۔ بلاٹر کو دو سو نو ارکان میں سے ایک سو تینتیس ووٹ پڑے جبکہ شہزادہ علی تہتر ووٹ حاصل کر پائے۔ شہزادہ علی کی دست برداری کے بعد اب انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ضرورت نہیں رہی۔