Friday, April 26, 2024

سٹیٹ بنک نے 36400روپے رکھنے والے سیونگ اکاؤنٹ ہولڈروں سے زکواۃ کی کٹوتی کیلئے سفارشات وزارت مذہبی امور کو بھجوادی ہیں

سٹیٹ بنک نے 36400روپے رکھنے والے سیونگ اکاؤنٹ ہولڈروں سے زکواۃ کی کٹوتی کیلئے سفارشات وزارت مذہبی امور کو بھجوادی ہیں
May 28, 2015
کراچی(92نیوز)سٹیٹ بینک نے چھتیس ہزار چار سو روپے رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈروں سے زکوۃ کی کٹوتی کیلئے سفارشات وزارت مذھبی امور کو بھجوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے نجی اور سرکاری بینکوں میں چھتیس ہزار چار سو روپے رکھنے والے سیونگ اکاؤنٹس ہولڈروں سے زکوۃ کی کٹوتی کیلئے سفارشات وزارت مذھبی امور کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر اکاؤنٹ میں رقم رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈروں سے زکوۃ کی کٹوتی ہوگی اس حوالے سے یکم رمضان سے قبل نجی اور سرکاری بینکوں کو ہدایات جاری کی جائینگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تولہ چاندی کی قیمت سات سو روپے ہے اور باون تولے چاندی کی قیمت چھتیس ہزار چار سو روپے بنتی ہے۔