Saturday, April 27, 2024

سرکاری ہسپتالوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر کی بحالی اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر ہڑتال، احتجاجی ریلیاں

سرکاری ہسپتالوں میں درجہ چہارم کے ملازمین کا سروس سٹرکچر کی بحالی اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر ہڑتال، احتجاجی ریلیاں
May 13, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں درجہ چہارم کے ملازمین نے سروس سٹرکچر کی بحالی اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کیے جانے پر ہڑتال کی اور احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ سول ہسپتال کے ملازمین کام چھوڑ کر ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے اور احتجاجی کیمپ لگایا جبکہ الائیڈ ہسپتال کے ملازمین احتجاجی ریلی کی صورت میں جیل روڈ سے ہوتے ہوئے ضلع کونسل چوک پہنچے جہاں انہوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے نتیجے میں مختلف شاہرات پر ٹریفک جام ہو گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کے ساتھ وعدے کیے جا رہے ہیں کہ ان کو ریگولر کیا جائے گا لیکن ابھی تک نہ تو ان کو ریگولر کیا گیا اور نہ ہی ان کا سروس سٹریکچر بحال کیا گیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے علامتی طور جنازے بھی نکالے اور مطالبہ کیا کہ ان کو ریگولر کیا جائے اور سروس سٹرکچر بحال کیا جائے۔