Monday, May 6, 2024

سانحہ ڈسکہ :عمران خان نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا

سانحہ ڈسکہ :عمران خان نے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا
May 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈسکہ میں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف کل ملک بھر میں پر امن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ قاتل بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کے قتل کے خلاف کل کارکنان ملک بھر میں پر امن یوم سوگ منائیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ایس ایچ او سٹی تھانے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے وکیل بھی شامل ہیں جب کہ گولیاں لگنے سے ہمارے 3 وکیل  زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی جس کے باعث پولیس بار بار وہی جرم کر رہی ہے۔