Friday, April 26, 2024

زیرسمندر سینکڑوں مچھلیوں کی پریڈ کی خوبصورت ویڈیو، تین منٹ پر محیط پریڈ کی ویڈیو ایک شوقیہ غوطہ خور نے بنائی

زیرسمندر سینکڑوں مچھلیوں کی پریڈ کی خوبصورت ویڈیو، تین منٹ پر محیط پریڈ کی ویڈیو ایک شوقیہ غوطہ خور نے بنائی
June 20, 2015
کوسرائے (ویب ڈیسک) کوسرائے کے جزیرے میں ایک ماہر غوطہ خور نے زیرآب مچھلیوں کے ایک غول کے سفر کا خوبصورت منظر اپنے ویڈیو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ شوقیہ غوطہ خور روب لینڈلٹ اپنے ساتھیوں کے ساتھ سمندر میں اترا تو کچھ دیر بعد بیراکوڈا نامی چھوٹی مچھلیوں کا غول مرجان کی چٹان کے پاس سے گزرا، یہ منظربہت دلکش تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ مچھلیاں کسی پریڈ میں شامل ہوں۔ روب نے اس موقع کو غنیمت جانا اور کیمرے سے اس انوکھے منظر کی ویڈیو بنا لی۔ مچھلیوں کی یہ پریڈ تین منٹ پر محیط تھی۔ نیلگوں پانی میں فلمائی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے۔