Friday, April 26, 2024

رمضان میں بجلی کی عدم فراہمی سفاکانہ حرکت ہے  : عمران خان

رمضان میں بجلی کی عدم فراہمی سفاکانہ حرکت ہے  : عمران خان
June 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اہم سیاسی رہنماؤں نے ملک بھر میں جاری بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ رمضان میں بجلی کی عدم فراہمی انتہائی سفاکانہ حرکت ہے جبکہ الطاف حسین  کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان  المبارک   شروع ہوتے ہی  بجلی کی  بدترین  لوڈشیڈنگ  شروع ہو  گئی  جس  پر  سیاسی قائدین نے  بھی  حکومت  کو شدید تنقید کا نشانہ  بنایا۔ پی   ٹی  آئی کے سربراہ عمران خان نے  کہا کہ  ماہ   صیام میں   بجلی کی لوڈشیڈنگ نے   حکومتی  دعووں کی  قلعی   کھول دی  ہے ۔ واضح رہے کہ رمضان  المبا رک میں  سحر اور  افطار میں ملک میں جہاں ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے وہیں سیاسی رہنما بھی حکمران جماعت پر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے  کہا ہے کہ ماہ صیام میں بجلی کی عدم فراہمی انتہائی سفاکانہ حرکت ہے۔ وفاقی حکومت بجلی کی چوری روکنے کی بجائے چوروں کو تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہے اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اپنی روش تبدیل کرکے لوڈ شیڈنگ ختم کرے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کو قابل مذمت قرار دیا ہے  ۔