Monday, May 6, 2024

رحیم یارخان:شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں میں آگ بھڑک اٹٰھی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر متعدد جانورہلاک

رحیم یارخان:شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں میں آگ بھڑک اٹٰھی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر متعدد جانورہلاک
May 25, 2015
رحیم یارخان(92نیوز)جنوبی پنجاب کے دورافتادہ ضلع رحیم یارخان میں  ابوظہبی پیلس روڈ پربجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں میں آگ بھڑک اٹھی جس سےلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر اور متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ چک 246 میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث تین گھروں میں آگ لگ گئی ،جس کے نتیجہ میں گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہو گیا اور گھروں میں بندھے متعدد جانور بھی آگ کی نظر ہو گئے ۔ ریسکیو1122نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابوپا لیا،تا ہم کسی بھی قسم کے جا نی  نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہو ئی۔