Friday, April 26, 2024

ذوالفقار مرزا کی بہتر ساتھیوں سمیت عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پیشی کا امکان، شہر کے داخلی وخارجی راستے سیل

ذوالفقار مرزا کی بہتر ساتھیوں سمیت عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت پیشی کا امکان، شہر کے داخلی وخارجی راستے سیل
May 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا اور ان کے بہتر ساتھیوں کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیئے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت میں پیشی کا امکان۔ پولیس نے شھر کے داخلی وخارجی راستے سیل کر دیئے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا اور ان کے بہتر ساتھیون کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت کی جانب سے مخلتف مقدمات میں تئیس مئی تک حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جو آج ختم ہو چکی ہے۔ آج ذولفقار مرزا اور ان کے بہتر ساتھیوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت میں پیش ہو کر اپنی ضمانت میں توسیع کروانی ہے مگر ان کی پیشی سے قبل ہی پولیس نے بدین شھر کے داخلی وخارجی راستے سیل کر دیئے ہیں۔ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بکتربند گاڑیاں اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر کے ان جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے تاہم پولیس نے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کا بھی محاصرہ کیا ہوا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولنسیں بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے شہر کے داخلی راستے میرواہ پل پر کنٹنیر لگا کر پل کو سیل کر دیا گیا ہے۔ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو شہر سے باہر ہی روکا جا رہا ہے اور مسافروں کو بھی میرواہ پل پر اُتارا جا رہا ہے۔