Saturday, April 27, 2024

دنیا کا نایاب ترین سرخ یاقوت تیس اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں نیلام، نیلامی جنیوا میں ہوئی

دنیا کا نایاب ترین سرخ یاقوت تیس اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں نیلام، نیلامی جنیوا میں ہوئی
May 13, 2015
جنیوا (ویب ڈیسک) دنیا کا نایاب ترین سرخ یاقوت تیس اعشاریہ تین ملین ڈالرز میں نیلام کر دیا گیا، نیلامی سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی۔ کبوتر کے خون جیسا سرخ نایاب یاقوت جینوا میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا۔ برما کا سن رائز نامی یاقوت اب تک سب سے زیادہ مہنگا فروخت ہونے والا پتھر ہے۔ پچیس اعشاریہ انسٹھ قیراط کا سرخ یاقوت پچھلے ورلڈ ریکارڈ سے تین گنا زائد قیمت پر فروخت کیا گیا، اسے خریدنے کیلئے دو افراد میں سخت مقابلہ ہوا تاہم سودبائیز نیلام گھر انتظامیہ نےخریدار کا نام ظاہر نہیں کیا۔ چالیس برس کے دوران اس رنگ اور سائز کا یاقوت نہیں دیکھا گیا۔ نیلامی کے دوران گلابی ہیرا ایک کروڑ انسٹھ لاکھ ڈالر میں اور کشمیری نیلم اور ہیروں سے بنا ہار اکسٹھ لاکھ اکسٹھ ہزار ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا۔ نیلامی میں رکھے گئے ہیرے جواہرات میں سے چار سو تریپن نیلام ہو گئے۔