Saturday, April 27, 2024

داعش سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم !!! 2014ءسے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں کمی ہوئی : امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ

داعش سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم !!! 2014ءسے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں کمی ہوئی : امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ
June 20, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014ءمیں دہشت گردی کے واقعات میں ایک تہائی اضافہ ہوا لیکن پاکستان میں دہشت گردی کم ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2014ءکے دوران پاکستان، فلپائن، نیپال اور روس میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ عراق اور شام میں داعش، نائیجریا میں بوکو حرام اور افغانستان میں طالبان کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2014ءمیں دہشت گردی کے واقعات میں تینتیس ہزار افراد اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دولت اسلامیہ سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم بن کر ابھری ہے۔ سال کا سب سے بڑا حملہ ایک جیل میں ہوا جہاں چھ سو ستر قیدیوں کو مار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی آئی ہے۔