Monday, May 6, 2024

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خیبرپختونخواکے صوبائی وزراءنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور خیبرپختونخواکے صوبائی وزراءنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی
May 25, 2015
پشاور (92نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے الیکشن کمیشن کی طرف سے واضح پابندی کے باوجود تئیس مئی کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کے علاقے کاٹلنگ میں جلسہ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کررکھا تھا تاہم امیرجماعت اسلامی نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے کےلئے الیکشن کمیشن سے تحریری معافی مانگ لی اورتیس مئی تک تمام انتخابی جلسے اور عوامی اجتماع منسوخ کردیئے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی، حبیب الرحمان، اکبرایوب اورسردارادریس نے بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معافی مانگ لی ہے۔ ادھرالیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کے ایم پی اے فیصل زمان کونوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے وزراءاورارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ضابطہ اخلاق کے معاملے پراحتیاط برتی جائے، خیبرپختونخوا میں تیس مئی تک حکومتی اشتہارات اورکارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔