Friday, April 26, 2024

خواتین کا سیاست میں آنا وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا: عمران خان کا اسکردو میں جلسے سے خطاب

خواتین کا سیاست میں آنا وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا: عمران خان کا اسکردو میں جلسے سے خطاب
May 29, 2015
اسکردو (نائنٹی ٹو نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسکردو کے علاقے گانچھے میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ خواتین کا سیاست میں آنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گانچھے کا علاقہ سوئٹزرلینڈ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے، یہاں لوگوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی۔ تحریک انصاف الیکشن جیت کر علاقے میں نئے سکول قائم کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے کے لئے بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہم صحت کے شعبے میں بھرپور توجہ دینگے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئی بھی یہاں کے فیصلے نہیں کر سکتا۔ تبدیلی گراس روٹ لیول پر بھی آنی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو تعلیم کا حق نہیں دیا جاتا۔ بلدیاتی نظام میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا، ہمیں بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ خواتین عزم کر لیں تو ہر کام ممکن ہے۔ انہوں نے آمنہ یاسین کے الیکشن لڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ خواتین کے مسائل خواتین ہی سمجھ سکتی ہیں۔ مزید کہا کہ ووٹ میں بہت طاقت ہے اس سے قوموں کی تقدیر بل سکتی ہے۔ دریں اثنائ ریہام خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں، گلگت کی بیٹی نے مائونٹ ایورسٹ سر کیا، مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والی گلگت کی بیٹی پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے آمنہ یاسین کے حوالے سے کہا کہ آمنہ آپ کی بہن ہے جو اس علاقے کے لوگوں کے مسائل جانتی ہے۔