Friday, April 26, 2024

حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے  تیار

حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے  تیار
June 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نےمہنگائی کی جلتی آگ پرتیل ڈالنے کاانتظام کرلیا ہے اوریکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چارسے پانچ روپے تک اضافےکا فیصلہ کیا  ہے۔ اطلاق وزیراعظم نوازشریف کی منظوری کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق  مہنگائی میں پسے عوام کے لئے ایک بری خبرآئی ہے کہ حکومت نے مہنگائی کی آگ پر تیل ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوجائیں گی امکان ہے کہ آئندہ ماہ سوائے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے لئے تیارکی گئی سمری کے تحت پٹرول کی قیمت میں تین روپے چھ پیسے، ہائی آوکٹین کی قیمت میں چار روپے اکتیس  پیسے اورمٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافہ کیا جائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے گیارہ پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہےتاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  دوروپے اکیس  پیسے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری راواں ماہ کے آخر میں وزارت پیٹرولیم کو بھیجے گی اورقیمتوں کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی جبکہ اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔