Wednesday, May 1, 2024

جیب کتروں سے پریشان ایفل ٹاور کے عملے کی ہڑتال، مشہور یادگار کو سات گھنٹوں کے لئے بند

جیب کتروں سے پریشان ایفل ٹاور کے عملے کی ہڑتال، مشہور یادگار کو سات گھنٹوں کے لئے بند
May 23, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) جیب کتروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے خلاف ایفل ٹاور کے عملے نے ہڑتال کر دی۔ عملے کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایفل ٹاور کے عملے نے آج صبح جیب کتروں کے بڑھتے ہوئے اثر اور کام کرنے کے دگرگوں حالات کے باعث ہڑتال کرتے ہوئے اسے سات گھنٹوں کے لئے بند کر دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو جیب کتروں کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے پولیس کی نفری میں اضافہ کیا جائے۔ ایفل ٹاور دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک عجوبہ ہے جو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقعہ ہے۔ لوہے سے بنا یہ ٹاور ایک ہزار تریسٹھ فٹ اونچا ہے اور ہر سال پوری دنیا سے ستر لاکھ کے قریب سیاح اس مشہور یادگار کو دیکھنے کیلئے پیرس کا رخ کرتے ہیں۔