Friday, April 26, 2024

جمہوریت کے لبادے میں کرپشن چھپانے کی کوشش قابل مذمت ہے : جہانگیر ترین

جمہوریت کے لبادے میں کرپشن چھپانے کی کوشش قابل مذمت ہے : جہانگیر ترین
June 20, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نےآصف علی زرداری سے فوج کے خلاف بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ،پی ٹی آئی کےسیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ جمہوریت کے لبادے میں کرپشن چھپانے کی کوشش قابل مذمت ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں فوج اور رینجرز ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے عسکری اداروں سے متعلق آصف علی زرادری کے بیان کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  29 جون کو ان کے وکیل فارم پندرہ پر جرح شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے 10 حلقوں میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔