Monday, May 6, 2024

جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے مسلسل تیسرے سال مناکو گراں پری جیت کر ہیٹ ٹرک کر لی

جرمن ڈرائیور نیکو روز برگ نے مسلسل تیسرے سال مناکو گراں پری جیت کر ہیٹ ٹرک کر لی
May 25, 2015
مونٹی کارلو (ویب ڈیسک) سرکٹ دی مناکو پر ہونے والی گراں پری ریس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بیس ڈرائیورز نے حصہ لیا جہاں ڈرائیورز نے ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا۔ نیکو روز برگ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسرے سال گراں پری میں فتح سمیٹی۔ جرمنی سے تعلق رکھنے والے سباسٹن ویٹل چار اعشاریہ چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر جبکہ مناکو گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کرنے والے لوئس ہملٹن تیسرے نمبر پر رہے۔ سیزن کی انیس ریسوں میں سے چھ کے بعد ہملٹن کو روز برگ پر دس پوائنٹس کی برتری حاصل ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔