Saturday, April 27, 2024

جامعہ بلوچستان میں فائن آرٹس کے طلبہ و طالبات کے درمیان تصویرسازی کا مقابلہ

جامعہ بلوچستان میں فائن آرٹس کے طلبہ و طالبات کے درمیان تصویرسازی کا مقابلہ
May 20, 2015
کوئٹہ (92نیوز) انجمن ہلال احمر کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان کے شعبہ فائن آرٹس میں طلباءکے درمیان تصویر سازی کا مقابلہ ہوا جس کا موضوع قدرتی آفات اور اس سے ہونے والی تباہی تھی۔ مقابلے میں طلباءنے اپنی تصوراتی سوچ کو پنسل اور رنگوں کے ذریعے کینوس پر منتقل کیا۔ اس موقع پر طلباءو طالبات نے کہا کہ نمائش میں رکھے گئے فن پارے ان کی کئی ماہ کی محنت ہے جسے ناصرف یونیورسٹی انتظامیہ نے سراہا ہے بلکہ نمائش میں شریک دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباءنے بھی خوب تعریف کی۔ شعبہ فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات نے مزید کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے نمائش کے انعقاد سے نہ صرف ہمیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے بلکہ اس قسم کی نمائشوں کے انعقاد سے ہم اپنے فن میں مزید نکھا ر پیدا کر سکتے ہیں۔