Monday, May 6, 2024

بھارت میں 48ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے بھارتیوں کو بھون کر رکھ دیا، سن سٹروک سے 500 کے قریب شہری ہلاک

بھارت میں 48ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی نے بھارتیوں کو بھون کر رکھ دیا، سن سٹروک سے 500 کے قریب شہری ہلاک
May 25, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے اب تک 500 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ تلنگانہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ الٰہ آباد میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ، آندھرا پردیش میں 47 جبکہ اوڈیسہ میں 46.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے باسیوں کو 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ این جی اوز کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد بے گھر افراد کی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق صرف تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 400ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت بدھ تک جاری رہے گی۔ بھارت کے دیگر علاقوں راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ویسٹ بنگال، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں بھی گرمی کی لہر برقرار ہے۔ اطلاعات کے مطابق گڑگاﺅں اور نیودہلی میں ہیٹ سٹروک سے ہسپتال بھرے پڑے ہیں۔ بھارتی حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں۔