Friday, April 26, 2024

بول سے بڑوں کا بستر گول ،ٹائٹینک ڈوبنے کے قریب

بول سے بڑوں کا بستر گول ،ٹائٹینک ڈوبنے کے قریب
May 23, 2015
کراچی(92نیوز)ایگزیکٹ  اسکینڈل کے بعد  کمپنی کے  زیر اہتمام  چلنے والے  بول میڈیا گروپ کے  صدر   کامران خان سمیت چھ  بڑےعہدیدار  مستعفی ہو گئے استعفیٰ  دینے والے  صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام حقائق   جاننے  کے بعد اپنے ضمیر  کی آواز پر لبیک کہا ۔ تفصیلات کے مطابق بول  سےبستر گول، بڑوں نے  بڑے  فیصلے  کر لئے، جعلی ڈگری  اسکینڈل پر سینئر صحافی چھو منتر ایگزیکٹ  نے  اپنے ساتھ  بول کا ٹائی  ٹینک   بھی ڈبو ڈالا۔ استعفی  دینے والوں میں سب  سے بڑا نام    بول میڈیا گروپ کے  صدر اور  سی ای او کامران خان کا ہے جن کا کہنا  ہے کہ   انہوں نے اخلاقی  طور پر  یہ   اہم سمجھا کہ وہ  اس گروپ  سے  علیحدہ ہو جائیں بول  نیوز کے    صدر  اورسی  ای ا و  اظہر  عباس  نے کہا کہ وہ ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہو گئے  تھے کہ ایسے  ادارے سے اپنا  تعلق ختم کر لیں جن پر  سنگین  الزامات لگے ہوں،بول کے  سینئر  ایگزیکٹو  وائس  پریذیڈنٹ  افتخا ر  احمد نے کہا کہ  انہوں نے  تمام حقائق دیکھنے کے بعد  بہتر سمجھا کہ وہ  استعفیٰ دے  دیں  اس سلسلے میں ان پر کوئی  دباو نہیں۔ سینئر  اینکر پرسن اور   بول کی  ایگزیکٹو  وائس   پریذیڈنٹ  عاصمہ  شیرازی   نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر   سچ  سامنے آنا چاہئے۔ بول میڈیا  گروپ کو  دو مزید  دھچکے  نصرت جاوید اور  و جاہت علی خان کی علیحدگی کی  صورت میں لگے  دونوں ایگزیکٹیو وائس  پریذیڈنٹ تھے۔