Monday, May 6, 2024

بلوچستان کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں :عبدالمالک بلوچ

بلوچستان کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں :عبدالمالک بلوچ
May 25, 2015
کوئٹۃ(92نیوز)وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات ایک سازیش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں ، امن وامان سے متعلق ایمر جنسی اجلاس طلب کر لیا  ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ  شہر میں ہونے والے تینوں واقعات کی نہ صر ف مذمت کر تے ہے بلکہ امن وامان سے متعلق ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکے شہر کے حالات ایک سازیش کے تحت خراب کئے جارہے اور بلوچستان بھرمیں خون خرابے میں کلعدم تنظیموں کا ہاتھ ہے اور نیشنل پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہے ۔ وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری  حکومت کی اولین ترجیح  ہے شہری پرامن رہیں ۔