Friday, April 26, 2024

برطانوی عام انتخابات میں تین جماعتوں کے رہنما پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر مستعفی ہوگئے

برطانوی عام انتخابات میں تین جماعتوں کے رہنما پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر مستعفی ہوگئے
May 8, 2015
لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے عام انتخابات میں تین جماعتوں کے رہنما پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر مستعفی ہوگئےکسی نے دھاندلی کا شور مچایا نہ شکست کی ذمہ داری کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ خود تو جیت گئے  لیکن انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ انتخابی نتائج ان کی جماعت کے لیے مایوس کن ہیں اور وہ ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ ڈونکاسٹر میں اپنے حامیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ لیبر پارٹی کے لیے انتہائی مایوس کن اور مشکل وقت ہےہمیں قوم پرستی کی لہر نے ڈبو دیا ہے،اسکاٹ لینڈ میں جو ہوا اس پر وہ اپنے رہنماؤں سے معذرت چاہتے ہیں۔ یوکپ کے رہنما نائیجل فراج تھینٹ ساؤتھ کی نشست جیتنے میں ناکام رہے،انھوں نے اپنے کنزرویٹو حریف سے شکست کے بعد پارٹی قیادت چھوڑ دی۔ لبرل ڈیموکریٹ کے سربراہ نک کلیگ نے شیفیلڈ ہالام سے اپنی نشست تو جیت لی ہے لیکن اپنی پارٹی کی بری کارکردگی پر استعفی دے دیا۔ استعفی کا اعلان کرتے ہوئے نک کلیگ نے کہا کہ انہیں اپنی کامیابی کا یقین تھالیکن انہیں استعفیٰ کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے نائب ہیرٹ ہرمن کو قائم مقام پارٹی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔