Friday, April 26, 2024

برطانوی انتخابات: تسمینہ احمد شیخ سکاٹش نیشنل پارٹی، عمران حسین، ناز شاہ، یاسمین قریشی، صادق خان لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں

برطانوی انتخابات: تسمینہ احمد شیخ سکاٹش نیشنل پارٹی، عمران حسین، ناز شاہ، یاسمین قریشی، صادق خان لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سب سے زیادہ نشستیں
May 8, 2015
لاہور (92نیوز) گزشتہ روز ہونے والے برطانوی انتخابات کے نتائج آہستہ آہستہ آنے شروع ہو گئے ہیں اور انتخابات میں کئی پاکستانی امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ گلاسگو میں لیبرپارٹی کے امیدوار اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے صاحبزادے انس سرور کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، سکاٹش نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی پاکستانی نژاد تسمینہ احمد شیخ پرتھ شائر سے کامیاب ہوئیں، بریڈفورڈ سے دو پاکستانی نژاد امیدوار عمران حسین اور نازشاہ لیبرپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوگئے۔ نازشاہ نے ریسپیکٹ پارٹی کے مشہور سیاستدان جارج گیلووے کو ہرایا، بولٹن سے یاسمین قریشی نے فتح حاصل کی ہے جبکہ لندن میں ٹوٹنگھم کے علاقے سے لیبرپارٹی کے صادق خان دوبارہ دارالعوام کے رکن بننے میں کامیاب رہے۔ برطانوی دارالعوام کی650 میں سے 480سے زائد نشستوں کے انتخابی نتائج آ گئے ہیں جس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی 202نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ لیبرپارٹی195نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سکاٹش نیشنل پارٹی نے 55نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کو اب تک 6نشستیں ملی سکی ہیں۔