Monday, May 6, 2024

برازیل:دن دیہاڑے خنجر زنی  کے واقعات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

برازیل:دن دیہاڑے خنجر زنی  کے واقعات کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے
May 25, 2015
ریوڈی جنیرو(ویب ڈیسک)برازیل میں دن دیہاڑے خنجر زنی کے واقعات کے خلاف اور شہریوں کی حفاظت میں بہتری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوں مظاہرین نے برازیل کے ساحلی شہرریوڈی جنیرو میں پر امن مارچ کیا اور حکومت سے شہریوں کو لوٹنے کے دوران خنجر زنی کے بڑھتے واقعات کے خلاف فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھےگزشتہ ہفتے دو نوجوانوں نے ایک ستاون سالہ دل کے ڈاکٹر جیمی گولڈ کو لوٹنے کے دوران اس کے بازو اور پیٹ میں خنجر مار کر ہلاک کردیا تھا۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ریو ڈی جنیرو میں پانچ سو کے قریب لوگوں کو خنجر زنی کرکے زخمی کرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ برازیل کا ساحلی شہر ریو ڈی جنیرو اگلے سال اولپمکس کی میزبانی بھی کر رہا ہے۔ brazil