Monday, May 6, 2024

بدین میں تیز ہوا کے ساتھ مٹی کا طوفان، متعدد کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، کاروبار زندگی بند

بدین میں تیز ہوا کے ساتھ مٹی کا طوفان، متعدد کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، کاروبار زندگی بند
May 25, 2015
بدین (92نیوز) بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کا طوفان، کاروبار زندگی مفلوج، متعدد کچے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ساحلی علاقوں میں خوف و ہراس، ماہی گیروں نے مچھلی کا شکار بند کر دیا، کشتیاں کناروں پر لگا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدین شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ مٹی کے طوفان کے باعث شہری علاقوں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو گیا ہے جبکہ بدین کے ساحلی علاقون احمد راجو، سیرانی اور بیڈمی میں متعدد کچے گھروں کی چھتیں تیز طوفانی ہواﺅں کے باعث اڑ گئی ہیں تاہم ساحلی علاقوں میں تیز طوفانی ہواﺅں کے باعث ماہی گیروں نے گہرے پانی میں مچھلی کا شکار بھی بند کر دیا ہے اور کشتیاں کناروں پر کھڑی کر دی ہیں۔ بدین شہر سمیت ساحلی علاقوں میں مٹی کے طوفان کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے، لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔