Friday, April 26, 2024

بارسلونا فٹبال کلب یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں بائرن میونخ کو ایگریگیٹ پر تین پانچ سے ہرا دیا

بارسلونا فٹبال کلب یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں بائرن میونخ کو ایگریگیٹ پر تین پانچ سے ہرا دیا
May 13, 2015
بارسلونا (ویب ڈیسک) بارسلونا فٹبال کلب یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں بائرن میونخ کو ایگریگیٹ پر پانچ تین سے ہرا دیا۔ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کا دوسرا لیگ بائرن میونخ کے ہوم گراؤنڈ ایلینز ایرینا میں کھیلا گیا۔ بائرن میونخ نے بارسلونا کو تین دو سے ہرا دیا۔ بارسلونا کی طرف سے دونوں گول نیمار نے کیے جبکہ بائرن کی طرف سے بینیٹا، لیوانڈوسکی اور ملر نے گول سکور کیے۔ گزشتہ ہفتے سپین میں کھیلے گئے پہلے لیگ میں تین صفر سے فتح کی بدولت بارسلونا نے سیمی فائنل پانچ تین کے مجموعی سکور سے جیت لیا۔ فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ ریال میڈرڈ یا جووینٹس میں سے کسی ایک کے خلاف ہو گا۔ ریال اور جووینٹس کے درمیان سیمی فائنل کا دوسرا لیگ آج رات پونے بارہ بجے میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔