Saturday, April 27, 2024

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع، ڈیڈلائن سے پہلے مثبت نتائج متوقع ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع، ڈیڈلائن سے پہلے مثبت نتائج متوقع ہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ
May 13, 2015
ویانا (ویب ڈیسک) ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے چھے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں مذاکرات کا نیا دورایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے حتمی معاہدے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن سے پہلے مذاکرات کے ذریعے مثبت نتائج متوقع ہیں۔ مذاکرات میں یورپی یونین کی پولیٹیکل ڈائریکٹر ہیلگا شمیڈ، ایران نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی سفیر ماجد روانچی نے شرکت کی۔ امریکی نمائندے وینڈی شرمین آج مذاکرات میں شریک ہوں گے جبکہ دیگر عالمی طاقتوں کے نمائندے جمعہ کو مذاکرات کا حصہ بنیں گے۔