Friday, April 26, 2024

ایران کا امدادی سامان سے بھرا بحری جہاز جبوتی کی بندرگاہ پر لنگرانداز، معائنے کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ روانہ کر دیا جائیگا: اقوام متحدہ

ایران کا امدادی سامان سے بھرا بحری جہاز جبوتی کی بندرگاہ پر لنگرانداز، معائنے کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ روانہ کر دیا جائیگا: اقوام متحدہ
May 23, 2015
ایران (نائنٹی ٹو نیوز) ایران کا امدادی سامان سے بھرا بحری جہاز جبوتی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے،،جہاں اقوام متحدہ کے انسپکٹرز امدادی سامان کا معائنہ کریں گے،،، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے امدادی سامان سے بھرے بحری جہاز کو معائنے کے بعد یمن کے تنازعہ زدہ علاقوں میں بھیج دیا جائے گا تاکہ جنگ میں پھنسے لوگوں میں امدادی سامان کو تقسیم کیا جا سکے۔ ایران کے شاہد نامی بحری جہاز میں اڑھائی ہزار ٹن کے قریب خوراک اور ادویات لوڈ ہیں اور اس جہاز کو ایران کی جانب سے معائنے کی اجازت ملنے کے بعد یمن کی حدیدہ بندرگاہ روانہ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایران کی جانب سے امدادی سامان کے معائنے کی سخت مخالفت کی جا رہی تھی۔