Saturday, April 27, 2024

اکنامک کوریڈور منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، توانائی منصوبوں میں کسی صوبے کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی: احسن اقبال

اکنامک کوریڈور منصوبے پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، توانائی منصوبوں میں کسی صوبے کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی: احسن اقبال
May 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے2014ءسے 2030ءتک چلیں گے۔ پاک چین دوستی سے متعلق کسی جماعت کی اجارہ داری نہیں ہے، یہ منصوبہ ایک سڑک کانام نہیں ہے، اس منصوبے سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی گئیں۔ وہ چائنہ پاک اکنامک کوریڈور سے متعلق منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے بیشتر پروجیکٹس پرائیویٹ سیکٹرکے پاس ہیں۔ پاک چائنا اکنامک کوریڈور روٹ سے متعلق بدگمانی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا توانائی کے منصوبوں میں کسی صوبے کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کہا گیا کہ توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کوحصہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 46ارب ڈالر مختلف منصوبوں سے متعلق انویسٹمنٹ ہے، گوادر سوراب شاہراہ 2016ءتک مکمل ہوجائے گی، دیگر صوبے بھی اورنج لائن جیسے منصوبے شروع کرسکتے ہیں، اورنج لائن پروجیکٹ صوبہ پنجاب کا اپنا منصوبہ ہے، اورنج لائن پروجیکٹ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ نہیں، سڑکوں کے موجودہ نیٹ ورک کو بہتر بنایا جارہا ہے۔