Friday, April 26, 2024

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی
May 29, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشارت حکومت کو بھجوا دی ہیں۔ پٹرول چھے روپے انیس پیسے اور ڈیزل سات روپے اکیانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا حکام کے مطابق  یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں تیرہ روپے پچیس پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سات روپے باسٹھ پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش بھی شامل ہے۔ یکم جون سے پٹرول چھے روپے انیس پیسے، ڈیزل سات روپے اکیانوے پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی۔