Sunday, May 5, 2024

امریکہ کی جنوبی ریاستیں طوفانی بارشوں کی زد میں آ گئیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ

امریکہ کی جنوبی ریاستیں طوفانی بارشوں کی زد میں آ گئیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ
May 25, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک)امریکاکی جنوبی ریاستوں میں طوفان بادوباراں اور سیلاب کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سیلاب سے ٹیکساس اور اوکلوہاما سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں وسیع علاقے زیرآب آ گئے اور بجلی کے کھمبے گرنے سے وسیع علاقے میں برقی رو معطل ہو گئی۔ شدید سیلاب اور طوفان کے بعد پانی میں محصور افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایاگیاجنوبی اوکلوہاماارکنساس اور وسطی ٹیکساس میں چھ سے نو انچ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اوکلو ہاما میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فائر فائٹر پانی کے بہاو کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔ ہیوسٹن کے شمال میں واقع ضلع منٹگمری سے لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہیوسٹن میں طوفانی ہواو¿ں اور بارش سے اکتالیس مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ درخت اور تنے ٹوٹنے سے کئی افراد زخمی ہوئے۔ ٹیکساس کے ضلع ہیز میں لوگوں کو مکانوں کی چھتوں پر پناہ لینا پڑی جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔ سان انتونیو، سان مارکوس، ومبر لے اور دیگر علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ تلسا کے شمال مغربی علاقے بھی شدید سیلاب کی زد میں ہیں اور تاحد نظر پانی ہی پانی ہے۔