Friday, April 26, 2024

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی، فائر فائٹرز اور ہوائی جہازوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی، فائر فائٹرز اور ہوائی جہازوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
June 20, 2015
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) امریکا کے جنگلات میں لگنے والی آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی ہے۔ جہازوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر بگ بیئر لیک کے جنگلات میں بدھ کے روز سے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا۔ آگ نے اب تک گیارہ ہزار ایکڑ اراضی پر جنگلات کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے۔ بارہ سو کے قریب فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہوائی جہازوں کی مدد سے بھی آگ کو بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو فی الحال کامیاب نہیں ہو سکی۔ حکام کے مطابق رات کے وقت تیز ہوا چلنے کے باعث آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ حکام نے جنگلات میں لگے مختلف کیمپوں سے ڈیڑھ سو افراد کو وہاں سے نکال دیا ہے اور ہائیکنگ ٹرائلز اور روڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔