Friday, April 26, 2024

امام علی مسجد خودکش حملہ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی، ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے: سعودی ترجمان

امام علی مسجد خودکش حملہ کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی، ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے: سعودی ترجمان
May 23, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی علاقے  کی امام علی مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ نوے سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش  نے قبول کر لی ہے جو مشرق وسطی میں سرگرم تنظیم کی مملکت کی حدود میں پہلی بڑی مبینہ کارروائی ہے۔ سعودی وزیرِ صحت کے مطابق نوے سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ خودکش حملہ مشرقی ساحلی صوبے القطیف کے ایک گاؤں کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے بعد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت امام علی نامی مسجد میں ڈیڑھ سو سے زائد نمازی موجود تھے۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حملے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور نے بارودی مواد اپنے کپڑوں کے نیچے کمر سے باندھ رکھا تھا جس میں اس نے نماز کے دوران دھماکہ کیا۔ وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز اس دہشت گرد حملے کے ذمہ داران کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔