Monday, May 6, 2024

الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون، سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر حکومت اور پولیس کو خراج تحسین

الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ کو فون، سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر حکومت اور پولیس کو خراج تحسین
May 25, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماﺅں نے کراچی میں امن و امان اور پانی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پولیس کا بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتار ی پر وزیراعلیٰ سندھ ،آئی جی اور پولیس حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعلیٰ سندھ پانی بحران کے حل کےلئے اپنا کردا ر ادا کریں۔