Monday, May 6, 2024

اسپیکر سندھ اسمبلی کا فنکشنل لیگ کے چار اراکین کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ

اسپیکر سندھ اسمبلی کا فنکشنل لیگ کے چار اراکین کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا فیصلہ
May 25, 2015
کراچی(92نیوز)اسپیکرسندھ اسمبلی نےفنکشنل لیگ کےچاراراکین کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن میں ریفرنس بھجوانےکافیصلہ کیاہےجبکہ اسمبلی کی دوسالہ کارکردگی پرمشتمل رپورٹ بھی جاری کردی گئی ہے ۔ اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نےنائنٹی ٹونیوزسےخصوصی گفتگومیں مسلم لیگ فنکشنل کےچاراراکین کی نااہلی کیلئےالیکشن کمیشن میں ریفرنس بھجوانےکااعلان کیا،ان کاکہناہےکہ فنکشنل لیگ کےاراکین شہریارمہر،نصرت عباسی،نندلال اورامتیازشیخ نے پروٹوکول اورڈیکورم کی خلاف ورزی کی ہے،جس کی بنیادپران کےخلاف الیکشن کمیشن کوریفرنس بھجوانےکافیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کی دوسالہ کارکردگی پرمشتمل رپورٹ بھی جاری کردی،جس میں بتایا گیاہےکہ دوسال کےدوران قانون سازی کیلئےبانوےبل اسمبلی میں پیش کئےگئےاور ستاون تحریک اسحقاق جمع کرائی گئیں،کارکردگی رپورٹ میں بتایاگیاکہ اسمبلی میں ایک سواکہترتحریک التواء پربحث ومباحثہ ہواجبکہ پانچ بل قائمہ کمیٹی کےحوالےکئےگئے۔