Monday, May 6, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو عہدے پر دوبارہ بحال کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے برطرف چیئرمین پیمرا چوہدری رشید کو عہدے پر دوبارہ بحال کر دیا
May 25, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے برطرف چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ چیئرمین پیمرا چودھری رشید احمد کی بحالی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس نورالحق قریشی نے سنایا۔ برطرف چیئرمین نادرا نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا عہدہ جزوقتی یاکنٹریکٹ پرنہیں بلکہ خاص مدت کےلئے ہے اور چیئرمین پیمرا کوصرف ذہنی بیماری یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہی برطرف کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ صدارتی نوٹی فکیشن منسوخ کرکے انہیں ان کے عہدے پربحال کرے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صدارتی حکم نامہ معطل کردیا اورچوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔ صدرِ ممنون حسین نے سولہ دسمبردوہزارتیرہ کو وزیرِاعظم نوازشریف کی سفارش پر چوہدری رشید احمد کی بطورِچیئرمین پیمرا تعیناتی غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔