Friday, April 26, 2024

اسامہ بن لادن کی موت کے 4سال بعد امریکہ نے القاعدہ سربراہ کی لکھی دستاویزات ظاہر کر دیں

اسامہ بن لادن کی موت کے 4سال بعد امریکہ نے القاعدہ سربراہ کی لکھی دستاویزات ظاہر کر دیں
May 20, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایبٹ آبادکے کمپاونڈمیں قیام کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی تحریرکردہ دستاویزات منظرعام پر آگئی ہیں جن میں اسامہ نے اپنے پیروکاروں کو آپس میں لڑنے کی بجائے امریکیوں پرحملے کرنے کی تلقین کی۔ ڈرون حملوں اورسکیورٹی خدشات کے پیش نظراسامہ نے القاعدہ رہنماوں کو ای میل کے ذریعے رابطہ کرنے سے منع کیا۔ اسامہ نے اپنے پیروکاروں کو بڑے گروپوں میں بھی جمع ہونے سے منع کیا۔ اسامہ نے نئی عسکری تنظیم بنانے کے منصوبے پر بھی لکھا اوراپنے بیٹے حمزہ کو پاکستان سمگل کرنے کے حوالے سے بھی دستاویزات میں تحریرکیا۔ ویت نام جنگ میں امریکی اپوزیشن کاحوالہ دیتے ہوئے اسامہ نے کہاہے کہ امریکی عوام اوران کے نمائندوں کومارناشروع کریں تاکہ وہ مسلمانوں کوتنہاچھوڑدیں لیکن دستاویزات عسکریت پسندوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے طریقہ کارپراختلاف کوظاہرکرتی ہیں۔ اسامہ نے اپنے پیروکاروں کوخبردارکیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کاتنازع انہیں اصل دشمن یعنی امریکا سے دورلے جائے گا۔ اسامہ نے تحریرکیاکہ انہیں بالخصوص یمن اورتمام خطے میں فوج اورپولیس کے خلاف آپریشن بندکردیناچاہیے۔ امریکی دفاعی تجزیہ کارکاکہناہے کہ اسامہ فکرمندتھے کہ عالمی جہادی تحریک میں عدم اتفاق اس کے خاتمے کاباعث بن سکتا ہے۔ دستاویزات میں عراق میں موجودالقاعدہ کی تنظیم جواب داعش میں تبدیل ہوچکی ہے اس کاذکربھی ملتاہے۔ اسامہ اوراس کے نائب ایمن الظواہری کوعراق میں موجود حامیوں کی جانب سے مذمتی خطوط موصول ہوئے جن میں عراق میں خونریزی کی مذمت کی گئی۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق اسامہ اپنے ساتھیوں کوبڑی دہشت گردانہ کارروائیوں پرتیارکرنے میں ناکام رہے مگراس کے ساتھیوں کی جانب سے چھوٹے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کامیاب رہیں۔