Saturday, April 27, 2024

آسٹریلیا سے لاپتہ ہونے والی پندرہ سالہ بلی شمالی آئرلینڈ پہنچ گئی، بلی میں نصب مائیکروچپ کے ذریعے اصل مالک کا پتہ چلا

آسٹریلیا سے لاپتہ ہونے والی پندرہ سالہ بلی شمالی آئرلینڈ پہنچ گئی، بلی میں نصب مائیکروچپ کے ذریعے اصل مالک کا پتہ چلا
June 20, 2015
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے لاپتہ ہونے والی پندرہ سالہ بلی شمالی آئرلینڈ پہنچ گئی۔ مائیکرو چپ کے ذریعے بلی کے اصل مالک کا پتہ چلا لیا گیا۔ آسٹریلیا سے لاپتہ ہونے والی بلی آئرلینڈ کی کاؤنٹی آرمگ میں ایک گھر کے لان سے ملی۔ جنجر ٹیبی نامی بلی کی صحت انتہائی خراب ہے اور کیٹس پروٹیکشن تنظیم کے مطابق بلی گردے کے مرض میں مبتلا ہے۔ بلی کے مالک کی تلاش کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی پھر اچانک معلوم ہوا کہ بلی میں مائیکروچپ بھی نصب ہے۔ جب اس کی لوکیشن چیک کرائی گئی تو پتہ چلا کہ بلی کو آسٹریلیا میں مائیکرو چپ لگائی گئی۔ اسی دوران بلی کے آسٹریلوی مالک نے اخبار میں اپنی پالتو بلی کے بارے میں پڑھا اور آئرلینڈ میں موجود اس شخص کو ای میل کی جس کے پاس بلی موجود تھی۔ اب مائیکرو چپ نمبر کی تصدیق کے بعد بلی کو اصل مالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔