Thursday, April 25, 2024

آذربائیجان: رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16افراد جان کی بازی ہار گئے، 60زخمی

آذربائیجان: رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 16افراد جان کی بازی ہار گئے، 60زخمی
May 20, 2015
باکو (ویب ڈیسک) آذربائیجان میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی جس سے کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک اور ساٹھ کے قریب لوگ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور عمارت میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا تاہم ابتدائی طور پر رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔