Friday, April 26, 2024

آئین کے تحت کسی کو بھی غلام نہیں بنایا جاسکتا، امریکی عدالت کا سٹیٹ یونیورسٹی کو2 چمپنزی آزاد کرنے کا حکم

آئین کے تحت کسی کو بھی غلام نہیں بنایا جاسکتا، امریکی عدالت کا سٹیٹ یونیورسٹی کو2 چمپنزی آزاد کرنے کا حکم
May 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) نیویارک کی عدالت نے سٹیٹ یونیورسٹی کو ریسرچ کیلئے پکڑے گئے دو چمپنزیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیویارک سٹیٹ سپریم کورٹ کے قائم مقام جسٹس نے ہرکولیس اور لیو نامی چمپنزی کو آزاد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان چمپنزیوں کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیا جائے۔ سٹونی بروک یورنیورسٹی نے دو بالغ چمپنزیوں کو تحقیقی مقاصد کےلئے پکڑ رکھا تھا۔ عدالت نے کہا کہ کسی کو بھی غلام نہیں بنایا جا سکتا۔ جانوروں کے حقوق کی ایک امریکی تنظیم نے ان چمپنزیوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔