ہنگری میں مچھلی منڈی میں چوری کا بھانڈا خفیہ کیمرے نے پھوڑ دیا، سیل مچھلی دکان میں بیگ پر جھپٹی، خوراک کے بجائے پھل دیکھ کر مایوس

ہنگری (ویب ڈیسک) ہنگری میں مچھلی منڈی میں ہونے والی چوری کا سی سی ٹی وی کیمرے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ چور کوئی انسان نہیں بلکہ ایک سیل مچھلی نکلی۔
ہنگری میں ایک سیل کو بھوک نے اتنا ستایا کہ وہ بندرگاہ سے نکل کر اوریگون کی مچھلی منڈی میں جا گھسی اور مارکیٹ میں موجود گاہکوں کو چونکا دیا۔ سیل مچھلی اچھلتی ہوئی ایک دکان میں چلی گئی اور وہاں پڑے ایک بیگ پر جھپٹی تو خوراک کے بجائے پھل نکل آئے لیکن گوشت خور سیل کو پھل پسند نہ آئے توفوراً دروازے سے باہر آ کر پانی میں چلی گئی۔
مچھلی منڈی کے صدر کہتے ہیں وہ اس قسم کی چوریوں کے عادی ہو چکے ہیں لیکن مچھلی منڈی میں کسی سیل کی جانب سے چوری کا یہ پہلا واقعہ ہے۔