Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کی ڈرائیونگ کیس میں آزمائشی سزا پوری، عدالت نے ایک سو پچیس گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی تھی

ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کی ڈرائیونگ کیس میں آزمائشی سزا پوری، عدالت نے ایک سو پچیس گھنٹے کمیونٹی سروس کی سزا سنائی تھی
May 29, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی غیرمحتاط ڈرائیونگ کیس میں سو گھنٹے کی کمیونٹی سروس پوری کرنے کے بعد پروبیشن ختم کر دی گئی ہے۔ خوبرو اداکارہ اپنے وکیل کے ہمراہ لاس اینجلس کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی آزمائشی سزا کمیونٹی سروس اچھے انداز میں انجام دی ہے جس کے بعد لاس اینجلس کی عدالت کے سینئر جج مارک ینگ نے لنڈسے کو آٹھ سال میں پہلی بار آزمائشی سزا کمیونٹی سروس چھوڑنے کی اجازت دے دی۔ اٹھائیس سالہ اداکارہ کو ڈرائیونگ کیس میں سو گھنٹے کی کمیونٹی سروس کی سزا سنائی گئی تھی۔ جج مارک ینگ نے مارچ میں لنڈسے کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے کمیونٹی سروس کی مدت ختم نہ کی تو قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔