Monday, November 28, 2022

گھوٹکی سکھر بورڈ سے حسب معمول فزکس کا پرچہ آئوٹ، نقل کا سلسلہ عروج پر، حل شدہ سوالات سرعام دستیاب

گھوٹکی سکھر بورڈ سے حسب معمول فزکس کا پرچہ آئوٹ، نقل کا سلسلہ عروج پر، حل شدہ سوالات سرعام دستیاب
گھوٹکی (نائنٹی ٹو نیوز) گھوٹکی سکھر بورڈ کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران آج حسب معمول فزکس پارٹ ون کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا۔ نقل کا سلسلہ عروج پر، پرچہ پولیس کی سرپرستی میں حل ھونے لگا۔ گھوٹکی سکھر بورڈ کے تحت جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات کے دوران آج فزکس پارٹ ون کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہو گیا۔ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم  نقل مافیا اور پولیس کے سامنے بے بس۔ فزکس کا پرچہ پولیس کی سرپرستی میں کھلے عام حل کیا جا رہا ہےاور حل شدہ سوالات سرعام دستیاب ہیں۔ مشکل پرچوں کے لیے ماہر تعلیم اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں جن کو نجی اسکولوں سے ہائر کیا گیا ہے۔ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکاںوں پر ایک سو سے دو سو میں دستیاب ہے جبکہ پولیس اہلکاروں اور بوٹی مافیا کے کارندوں کے لیے خاص طور پر یہ امتحانات کمائی کا ذریعہ بن گئے ہیں۔