Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

گوجرانوالہ: مڈبھیڑ ہونے پر 2متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند گولیاں برسا دیں، 3افراد قتل ،3شدید زخمی، صورتحال کشیدہ

گوجرانوالہ: مڈبھیڑ ہونے پر 2متحارب گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھادھند گولیاں برسا دیں، 3افراد قتل ،3شدید زخمی، صورتحال کشیدہ
May 20, 2015
گوجرانوالہ (92نیوز) تلو نڈی موسیٰ خان کا رہا ئشی یا سر چیمہ اپنے سا تھیوں علی رضا، احسان اللہ اور محمد اصغر کے ہمراہ کا ر پر پیشی کیلئے گو جرانوالہ آرہا تھا کہ راستے میں تھا نہ صدر کے علاقہ شیخ رجادہ کے قریب یاسر کا موٹرسا ئیکل سوار اپنے مخا لفین اویس اور اعظم کےساتھ آمناسا منا ہو گیا جس پر دونو ں گروپوں کے درمیان شدید فا ئرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مٹھو گروپ کے اویس اور اعظم گو لیاں لگنے سے مو قع پر ہی جاں بحق جبکہ چیمہ گروپ کا یاسر چیمہ، احسان اللہ اور محمداصغر شدید زخمی ہو گئے۔ یاسرچیمہ کے سا تھی زخمی حا لت میں گا ڑی بھگا کر ڈسٹر کٹ ہسپتال پہنچے جہاں پر یاسرچیمہ زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہو ئے جا ں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکٹرز نے علی رضا اور احسان کو تشو یشناک حا لت کے با عث ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعدلا ہو ر ریفر کر دیا ہے۔ واقعہ کی اطلا ع ملنے پر پو لیس کی بھا ری نفری نے مو قع پر پہنچ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دونوں گروپوں کے افراد کی آمد کے با عث صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔